سرینگر / / پولیس تھانوںمیں تعینات اور فرسکنگ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار شکایت کندگان و عام لوگوں کے ساتھ نرمی اور خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئے۔ ان باتوں کا اظہار اسپیشل ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس کارڈنیشن لا اینڈ آرڈر ڈاکٹر ایس پی وید نے کشمیر زون کے ڈسڑکٹ پولیس سربراہاں کے ساتھ و ادی میں موجودہ صورت حال ا ور اسکورٹی انتظامات کا جائیز ہ میٹنگ کے دوران کیا ۔تقریب کے دوران ڈاکٹر وید نے ڈسڑکٹ ایس ایس پیز کو ہدایات دیئے کہ عوام لناس کے ساتھ پیش آتے وقت نرم دلی ، شاستگی اور خندہ پیشانی کا مظاہرہ کریں۔امن و قانون کی صورت حال کا جائیزہ لیتے ہوئے اسپیشل ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں و افسروں پر زور دیا کہ حالات کو قابو رکھنے میں تحمل سے کام لے اور وادی کشمیر میں حالات کو مکمل طور پر پر سکون بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوںنے افسروں پر زور دیا کہ امن و قانون بحال رکھنے میں کم سے کم طاقت کا استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں پولیس گارتوں سے ہتھیار چھینے کے واقعات پیش آئے انہوں نے ڈسڑکٹ ایس۔ ایس۔ پیز کو ہدایات دئے کہ وہ پولیس گارتوں کی چکنگ عمل میں لائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئے۔ اسپیشل ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس افسروں پر زور دیا جنگجووںکے خلاف کارروائی کے سلسلے میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھیں تاکہ جنگجوسرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے ۔