کنگن//وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے گنڈ پولیس سٹیشن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی ) اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن گنڈ کنگن میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدل غنی نائیکو ولد مرحوم غلام رسول نائیکو ساکن کنل ون بجبہاڑہ نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے فوراً بعد ا سے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروںنے اے ایس آئی کو سکمز صورہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔