سرینگر/پولیس سٹیشن زکورہ کی جانب سے آج رن فار یونیٹی 2025کا اہتمام کیا گیا۔ ریس میں مختلف سکولوں سے وابستہ طلاب اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں، نقدی انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ ریس میں شمولیت کرنے والوں کی کافی دلچسپی اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور ایسے پروگراموں کے اہتمام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اس موقعے پر ایس ایچ او زکورہ اور نگین بھی موجود تھے۔