سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز محرم جلوس کی کوریج کے دوران صحافیوں کو زد کوب کرنے والے پولیس افسر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز گرو بازار سے برآمد ہونے والے روایتی ماتمی جلوس کو نکالنے سے روکنے کی کارروائی کے دوران جہانگیر چوک میں صحافیوں کے ایک گروپ کو بھی زد و کوب کیا۔
صحافیوں کا کہنا تھا 'جب ہم نے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی وجہ جاننا چاہی تو انہوں نے ہمارے کچھ ساتھیوں کو پھر پیٹا“۔