ملی ٹینٹوں پر دبائو بنائے رکھیں
موجودہ حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لینے اور آپریشنل کاروائیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت
کولگام// پولیس سربراہ نلین پربھار ت کولگام کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے ملی ٹینسی نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ کو یقینی بنانے کیلئے فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔پولیس سربراہ نلین پربھات نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور جنرل آفیسر کمانڈنگ وکٹر فورس کے ہمراہ کولگام ضلع کا دورہ کرکے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور ایک اعلیٰ سطحی آپریشنل جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں جی او سی وکٹر فورس، اعلیٰ فوجی افسران اور جموں و کشمیر پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی کولگام نے آپریشنل تیاریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ پیش کی، جس میں خطے میں جاری انسداد ملی ٹینسی آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کی تفصیل دی گئی۔جائزہ کے دوران، ڈی جی پی نے پاکستانی ملی ٹینٹوں کی طرف سے لاحق خطرے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے اور اسے بے اثر کرنے کے لیے موجودہ حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے اور آپریشنل کارروائیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملی ٹینسی کے نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ کو یقینی بنانے کے لیے فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔میٹنگ کے بعد،ڈی جی پی نے ڈی ایچ پورہ دیوسر، اور کنڈ سمیت اہم علاقوں کا دورہ کیا۔