پولیس حراست میں نوجوان کی موت کی افواہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر/سرینگر کے پارمپورہ میں منگل کو لوگ محض افواہ کی بنیاد پر سڑکوں پرآگئے اورسرینگربارہمولہ اور سرینگربانڈی پورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو بند کیا۔ علاقے میںجوںہی یہ افواہ عام ہوئی کہ پولیس حراست میں ایک مقامی نوجوان فوت ہواہے تو لوگ حقائق کی تحقیقات کئے بغیر سڑکوں پر آگئے اورمصرو ف ترین شاہراہ جو شمالی کشمیر کے بارہمولہ، کپوارہ،اور بانڈی پورہ اضلاع کو سرینگر کے ساتھ جوڑتی ہے کو بند کیا۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا نیٹورکنگ پر بھی یہ افوا ہ بازی شروع ہوئی کہ توصیف احمد ،جس کو گلاب باغ زکورہ میں گزشتہ ہفتے ایک جھڑپ کے دوران پولیس نے گرفتار کیا تھا اور جس میں مغیث میر نامی جنگجو اور پولیس کاایک سب انسپکٹر عمران ٹاک جان بحق ہوا تھا ،پولیس حراست میں فوت ہوا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ توصیف احمد پولیس حراست میں بالکل محفوظ اور زندہ ہے۔ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے کہا کہ یہ امن بگاڑنے والوں کی ایک کارستانی ہے اور پولیس افواہ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *