سرینگر//ڈسڑکٹ پولیس لائین کولگام میںجاں بحق ہوئے پولیس فالور محمود احمد کو ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری ایس پی پانی، سی آر پی ایف آفسیران نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ایس۔ پی کولگام شری شاری دھر پاٹل ، سنیر پولیس اور سی آر پی ایف آفیسران کے علاوہ پولیس جوانوںنے پولیس اہلکا ر کو خراج تحسین پیش کیا۔ پولیس اہلکار نے ملہ پورہ کولگام میں گزشتہ روز معرکہ آرائی کے دوران اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا جس میں پانچ افراد جن میں تین عام شہری اور دو پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ۔ پولیس اہلکار کی نعش کو عز ت کے ساتھ وارثاں کے حوالے کیا۔ شہید ہوئے پولیس اہلکار کے پیچھے عمر رسیدہ ماں باب ، بیوی دو کمسن بچے جن میں ایک چار سال اور ایک آٹھ مہینے کا لڑکا ہے۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر شری ایس پی پانی نے پولیس اہلکارکے لواحقین کے تعزیت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس آفسران پر زور دیا کہ پولیس اہلکار کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کریں۔