ترال//ترال میں پولیس اہلکار کے بیٹے کو اغوا کرنے والے مسلح افراد سے والدہ کی والدہ نے بیٹے پر رحم کی اپیل کرتے ہوئے آصف کو بسلامت رہا کرنے کی التجا کی ہے ۔ افراد کنبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں والدہ اور دیگر افراد کنبہ جنگجوئوں سے پر نم آنکھوں سے ان کے بیٹے پر رحم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ قصبہ ترال سے 3کلومیٹر دور پنگلش میں بدھ کی شام پولیس کے ایک اہلکار رفیق احمد راتھر کے گھر میں چند بندوق برداروں پرمشتمل ایک گروپ داخل ہوا اور وہاں سے زرعی یونیورسٹی شالیمار میں زیر تعلیم ان کے بیٹے آصف احمد راتھر کو اغوا کر لیا۔آصف کی والدہ اور دیگر اہل خانہ نے جنگجوئوں سے رحم کی اپیل کی ہے۔