عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ضلع کولگام میں ایک پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا ۔ کولگام کے آمنو علاقے میں ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ۔پولیس اہلکار علاقے میں اقلیتی پوسٹ میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑا جس کے بعد اگرچہ اس کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت بلبیر سنگھ ساکنہ سانبہ جموں کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔