جموں//جموں و کشمیر پولیس نے آج پولیس عملے کے ان بچوں جنہوں نے تدریسی سال 2015-16 ء کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 80فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں کیلئے ڈی جی پی کا خصوصی انعام منظور کیا ہے۔یہ انعام سینٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا جارہا ہے۔پولیس عملے کے ایوارڈ پانے والے بچوں میں جنید احمد بٹ ،ساکھشی رانی ،طاہر فیروز آغا، تبسم فردوس ، توصیف محمود، انیش کمار ، راحیلہ رشید ، سہیل احمد ، منیب شوکت ،بندھانا بنسل ،دانش گُل اور مختار حسین خان شامل ہے۔