جموں// ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے پولیس اہلکاروں کے 46 بچوں میں 1.38لاکھ روپے کاوظیفہ منظورکیا ہے۔یہ وظیفہ پولیس اہلکاروں کے اُن بچوں کے حق میں منظورکیا گیا ہے جنہوں نے سالِ گزشتہ کے دوران آٹھویں اور نویںجماعت کے امتحانات میں 75 یا اس سے زائد نمبرات حاصل کئے تھے اور یہ رقم مرکزی پولیس ویلفیئرفنڈ سے منظور کی گئی ہے۔اس دوران ایس پی وید نے پولیس اور کسٹم ڈیپارٹمٹ کے 35 اہلکاورں کی حق میں فسٹ کلاس توسیفی سند کے ساتھ ساتھ فی کس پانچ پانچ ہزارکا نقدی انعام منظور کیا۔ ان اہلکاروں نے بارہمولہ سلام آباد کے نزدک ایک کاروائی کے دوران 66.5 کلوگرام ہیروئن ضبط کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وید نے اے ایس ائی فاروق احمد کے حق میں فسٹ کلاس توسیفی سند کے علاوہ تین ہزار کی نقدی انعام منظور کیاہے۔ فاروق احمد نے شہرسرینگر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اچھی کاردگی دکھائی ہے۔ دریں اثناء جے اینڈ کے پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے 39 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس.پی وید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈی جی پی نے جلاس کے دوران تعمیراتی کاموں کو متعین مدت میں پورا کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ ، ایم ڈی پی ایچ سی، دانش راانا، چیف انجنیئر پی ڈی ڈی (آر اینڈ بی) جموں سدھرکمار شاہ اور چیف ٹاؤن پلانر جموں جوگندر سنگھ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ کارپوریشن اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت جموں میں ایک ڈرگ ڈی ایڈکشن سنیٹر تعمیر کرے گی۔