سرینگر/ بلند شہر میں لوگوں کے ایک گروہ کے ہاتھوں ایک پولیس آفیسر کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو کہا کہ اُتر پردیش کی حکمران پارٹی پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں کو'' ہیرو ''قرار دے رہی ہے جبکہ کشمیر میں ایسا کرنے والوں کو ہی''دہشت گرد'' قررا دیا جاتا ہے۔
عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا''کشمیر میں جو لوگ پولیس وفورسز اہلکاروں کو مارتے ہیں یا اُن کے ہتھیار چھین لیتے ہیں اُنہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ اُتر پردیش کی حکمران پارٹی ایسا کرنے والوں کو ہیرو قرار دے رہی ہے''۔
عمر بلند شہر میں سبھاش کمار سنگھ نامی ایک پولیس انسپکٹر کی ، ایک گروہ کے ہاتھوں ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔
مذکورہ پولیس آفیسر کو ہلاک کرنے والے گروہ کی قیادت مبینہ طور یوگیش راج کررہے تھے جو بجرنگ دل کا ایک کارکن ہے۔ یہ وہی بجبرنگ دل کارکن ہے جس نے علاقے میں گائے مارنے کی شکایت درج کرائی تھی ۔