سری نگر/عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر پولیس اور جموں و کشمیر بینک نے کل ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کے تحت بینک جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں اور، جموں و کشمیر پولیس کے شہداء کے بچوں کو بہتر ترجیحی بینکنگ خدمات اور فوائد فراہم کرے گا۔مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ اور ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک بلدیو پرکاش نے کل یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر میں جے اینڈ کے پولیس اور جے اینڈ کے بینک کے اعلیٰ افسران اور ایگزیکٹوز کی موجودگی میں دستخط کیے۔ڈی جی پی نے ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک شری بلدیو پرکاش کاشکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس مفاہمت نامے کو ممکن بنانے میں ADGP ہیڈ کوارٹر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔بلدیو پرکاش نے اپنے خطاب میںکہا کہ جے کے بینک بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے ایک مشن موڈ میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی سیکورٹی کے منظر نامے میں بہتری کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر کو بھی فائدہ ہوا ہے ۔استقبالیہ خطاب میں اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر نے جے اینڈ کے بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جے کے پولیس اہلکاروں بشمول ایس پی اوز اور شہداء کے اہل خانہ کو بہتر فوائد فراہم کرنے پر کہا کہ ہم امن اور ترقی کے معاملے میں نئے جموں و کشمیر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایم او یو کے تحت، بینک پولیس شہداء کے پسماندگان کو 15.00 لاکھ روپے، مستقل طور پر مکمل طور پر معذور ہونے والے پولیس اہلکاروں کو 15.00 لاکھ روپے، جزوی طور پر معذور ہونے والے پولیس اہلکاروں کو 7.50 لاکھ روپے، ایس پی او کے پسماندگان کو 6.00 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔ مکمل طور پر معذور ہونے والے ایس پی اوز کو 6.00 لاکھ روپے، دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں یا امن و امان کے واقعات میں مستقل طور پر جزوی طور پر معذور ہونے والے ایس پی اوز کو 3.00 لاکھ روپے، اس کے علاوہ پولیس شہداء کی لاشوں کی وطن واپسی کے لیے 20000 روپے بھی فراہم کیے جائیں گے اور ایمبولینس چارجز کے حساب سے 15,000 کی ادائیگی کی جائے گی۔