جموں//کپواڑہ سے لاپتہ ہوئے پولیس اہلکار سمیربٹ کی بازیابی اورمعاملہ کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کولے کر کشمیری پنڈتوں نے مظاہرہ کیا۔یہاں پریس کلب کے باہر سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے ایک پولیس اہلکار سمیربٹ جوکہ گیارہ روزپہلے کپواڑہ سے پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیاتھا کوباز یاب کرنے اورمعاملہ کی سی بی آئی تحقیقا ت کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل سٹیٹ کشمیری پنڈت کانفرنس کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ ہمارایقین پولیس سے اٹھ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے غلط بیان دے کر کیس کونیاموڑ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کواپنابیان واپس لیناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ایس پی اوکادیاگیابیان جھوٹ ہے۔ ایم کے یوگی نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کوبیوقوف بنایاجارہاہے۔ نگروٹہ جگٹی میں بھی کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کرکے جموں سرینگرہائی وے کوجام کیا۔انہوں نے کہاکہ سمیربٹ اپنے انکل اورہیڈکانسٹیبل دلیپ کمارکے ہمراہ پولیس لائن کپواڑہ گیاتھا ۔پولیس لائن چھوڑنے کے بعد کانسٹیل ینسو پل چوگال ہندواڑہ تک پہنچاتھا ۔پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ روز پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کپواڑہ گئی تھی جو کانسٹیبل سمیربٹ کوتلاش کررہی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن شیرگڑھی میں معاملہ بھی درج کیاگیاہے۔