پولیس انتظامیہ میں پھیر بدل، سندیپ چودھری سرینگر کے نئے ایس ایس پی ہونگے

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کو پولیس انتظامیہ میں پھیر بدل کرتے ہوئے 25افسران کی تبدیلیاں اور تقرریاں عمل میں لائیں۔تازہ احکامات کے مطابق سندیپ چودھری سرینگر ضلع کے نئے ایس ایس پی ہونگے۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق رئیس محمد بٹ کو تبدیل کرکے عبد القیوم کی جگہ ایس ایس پی بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ونود کمار رمیش انگرال کی جگہ ایس ایس پونچھ ہونگے جبکہ ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سرینگر طور تعینات کیا گیا ہے۔وہ ڈاکٹرمحمد حسیب مغل کی جگہ لیں گے۔
ایس پی راجوری چندن کوہلی کو تبدیل کرکے ایس ایس پی جموں تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر جی وی سندیپ چکراورتھی کو ہندوارہ سے تبدیل کرکے ایس پی کپوارہ تعینات کیا گیا ہے۔ایس پی حضرت بل سدھانشو ورما کو تبدیل کرکے جاوید اقبال کی جگہ ایس پی سوپور تعینات کیا گیا ہے۔سندیپ گپتا ایس پی ہندوارہ ہونگے جبکہ شیما نبی قصبہ ایس پی راجوری۔پی ڈی نتیا ایس پی رام بن ہونگے۔
تانوشری کو ایس پی ایسٹ سرینگر کے طور تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال متو اے آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرس کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
سہیل منور میر ایس پی گاندربل جبکہ شیلندر سنگھ ایس پی ریاسی ہونگے۔امتیاز حسین میر کوایس پی اننت ناگ کے طور تعینات کیا گیا ہے جبکہ شیخ ذولفقار آزاد کو ایس ایس پی سیکورٹی کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔
طاہر سلیم خان ایس پی بڈگام کے طور اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد زید ایس پی بانڈی پورہ ہونگے۔محمد یوسف ایس پی اونتی پورہ ہونگے اور رمیش چندر کوتوال ایس پی کٹھوعہ ہونگے۔شفقت حسین کو ایس پی کشتواڑ بنایا گیا ہے جبکہ شہزاد احمد سلاریا ایس پی پی سی آر جموں ہونگے۔
پربیت سنگھ اب ایس پی ویسٹ سرینگر ہونگے اور مبشر حسین ایس پی نارتھ سرینگر کے طور تعینات کئے گئے ہیں۔شیلندر مشرا ،شریدر پاٹل، پی ایس امبارکر،شری رام دنکر، امود ناگپور،ڈاکٹر محمد حسیب مغل،حسیب الرحمان، عبد القیوم، راشمی وزیرم رمیش کمار انگرال،ہرمیت سنگھ،جاوید اقبال اور خلیل احمد پوسول کو پی ایچ کیو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر کے ایس او ارشاد حسین کو تبدیل کرکے ایس پی حضرت بل کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *