عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے پولیس انتظامیہ میں ایک اہم ردوبدل کرتے ہوئے 7آئی پی ایس اور 14جے کے پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈرکے مطابق عبدالغنی میر(آئی پی ایس) جو تقرری کے منتظر تھے، کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز، سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف تعینات کیا گیا ہے۔لوک کمار کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔ اہم تبادلوں میں محمد یاسین کچلو( آئی پی ایس) کو پرنسپل ایس ٹی سی تلواڑہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شوبھت سکسینہ( آئی پی ایس) کوایس ایس پی سیکورٹی، جموں و کشمیرتعینات کیا گیا ہے۔ تنوشری( آئی پی ایس ) کو ایس ایس پی پلوامہ مقرر کیا گیا ہے۔ ساحل سرنگل( آئی پی ایس) کو ایس ایس پی ہندواڑہ مہیتا شرما( آئی پی ایس) کو ایس ایس پی کٹھوعہ جبکہ عنایت علی چوہدری( آئی پی ایس) کو ایس ایس پی کولگام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جے کے پی ایس کیڈر میں بھی متعدد افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔محمد عارف ریشوکو ڈائریکٹر سی ٹی سی لیتہ پورہ بنام توش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس کے پی اے اْدھمپوراور ایس ایس پی بانڈی پورہ ہرمیت سنگھ مہتاکو کمانڈنٹ 13ویں آئی آر بٹالین مقرر کیا گیا ہے۔دیگر نمایاں تقرریوں میں جاوید اقبال کو اے آئی جی سی ٹی اینٹیلیجنس،محمد فیصل قریشی کو ایس ایس پی ای او ڈبلیو جموں،رمنیش گپتا کو ایس ایس پی CICE جموں،اعجاز احمد زرگرکو ایس ایس پی بانڈی پورہ اور مشتاق احمدکو ایس ایس پی شوپیانمقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کئی منتظر افسران بشمول عاشق حسین ٹاک، اویس رشید، سرفراز بشیر گنائی، غلام مصطفی بھٹ، شہزادہ کبیر متو اور آشیش گپتا کو مختلف آئی آر پی اور جے کے اے پی بٹالینز میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تمام تبادلے اور تقرریاںفوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔