سرینگر// ڈی جی پولیس ڈا کٹر ایس پی وید نے بدھ کو پولیس اسپتال سری نگر میں ریاستی آرٹ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔جدید خطوط پر اُستوار آڈیٹوریم اسپتال کے آپریشن تھیٹر کیساتھ رابطے میں رہے گا ۔ آڈیٹوریم میں 100افراد کیلئے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ خصوصی آڈیٹوریم مختلف سر جیوں اور دیگر سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ اس آڈیٹوریم کا استعمال طبی تحقیقی کیلئے استعمال کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس اسپتال میں ڈاکٹر وں نے کئی کامیاب سر جیاں انجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسپتالوں میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈس واگزار کئے جائیں گے ۔