سرینگر//پولٹری فارمرس کے ایک وفد نے منگل کو صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیںپولٹری شعبے سے جُڑے کئی معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر پولٹری فارمرس نے بتایا کہ پولٹری کے لئے فیڈ کے بیگوں پر ایم آر پی درج نہیں ہوتا۔ صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو قصوروار تاجروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے فیڈ بیگوں کے لئے قیمتوں کاجائزہ لینے اور فیڈ کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کئے۔پولٹری فارمرس نے صوبائی کمشنرسے ایک الگ پولٹری منڈی کے قیام کیلئے امکانات کاجائزہ لینے کی اپیل کی تاکہ پولٹری کی خریدوفروخت کا عمل آسان بن سکے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس اپیل پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔میٹنگ میں ضلع کمشنر پلوامہ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس، ڈائریکٹر خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر، جوائنٹ کنٹرولر لیگل میٹرالوجی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگس اینڈفوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈارڈس اورپولٹری فارمرس یونین سِڈکو لاسی پورہ پلوامہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔دریں اثنأ ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول محکمے نے کہا کہ بیرون ریاستوں سے وادی ڈرسڈ چکن ریفریجٹر وینوں سے در آمدکئے بغیر اس کی اجازت نہیںدی جاسکتی۔