سرینگر //پولورس انڈیا نے انٹرپرونیئر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کو پہلی مرتبہ وادی میں متعارف کرایا ہے۔ افتتاحی تقریب پر پولورس انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر پنکج دھوبے نے آف روڈ ایڈنوچر ٹریک کا سرینگر میں کشمیر موٹرس کارپوریٹ آفس سونہ وار میں کیا ۔اس موقع پر کشمیر موٹرس کے نائب صدرعفیر اعجاز بھی موجود تھے۔ پولورس پارو سپورٹس اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ اس موقع پرپنکج دھوبے نے کہا ’’سڑکوں سے دور کھیلے جانے والے کھیل بھارت میں مقبول ہورہے ہیں اور پولورس نے اس میں ایک اہم رول ادا کیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایڈوینچر سپورٹس کا شوق بڑ رہا ہے اور اس کو مزید بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کشمیر موٹرس کے نائب صدر عفیر اعجاز نے کہا کہ پولورس ایکپیرنس زون کا منصوبہ بہت اچھا ہے اور اس سے لوگوں کو روز گار میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم کشمیر کے نوجوان صنعت کاروں کیلئے بنائی گئی ہے جس میں 10فیصد سرمایہ کاری از خود کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی مدد سے جموں و کشمیر میں بے روزگاری کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولورس ایکسپرٹس تمام زمروں کے تحت آنے والے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پولورس ایکسپیئرنس زون کیلئے 5000مربع فٹ زمین درکار ہے۔