سرینگر/شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں جمعرات شام کو مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کپوارہ کے منڈی گام گائوں میں پیش آیا جو لنگیٹ علاقے میں واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے پولنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد منڈی گام ،لنگیٹ میں فورسز پر پتھرائو کیا جس کے بعد یہاں باضابطہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔
فورسز نے سنگباری کررہے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے دوران مقامی ذرائع کے مطابق کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ہندوارہ اسپتالی ذرائع نے تاہم کہا کہ اُن کے ہاں صرف ایک بچے کو مردہ حالت میں لایا گیا جس کو کافی پیلٹ لگے تھے۔
انہوں نے مذکورہ بچے کی شناخت اُویس میر کے طور کی۔