پولنگ عملے کی گاڑی

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے سب ڈویژن مہور کے تکسان جبارہ موڑ علاقے میں پولنگ عملے کو لے جانے والی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک انڈین ریزرو پولیس (IRP) اہلکار سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ ایک انتخابی زونل مجسٹریٹ بھی زخمی ہوا۔پولیس نے بتایا “آج تقریباً 3 بجے پولنگ عملے کو یجانے والی گاڑی زیر نمبرJK11A/3907تھانہ مہور کے تحت ٹکسن جبارا موڑ کے مقام پر 100 میٹر نیچے کھائی میں گری‘‘۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔سرکاری بیان میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 11ویں بٹالین آئی آر پی کانسٹیبل اعجاز خان بلٹ نمبر 827اور ڈرائیور جاوید احمد ولد بشیر احمد ساکن کھوڑ کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی کی شناخت الیکشن زونل مجسٹریٹ اجے کمار کے طور پر کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمار کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اہلکار گشت پر تھے، انتخابی عمل کا جائزہ لے رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔

Share This Article