پوشکر کھاگ میں یوم ِآکاش منایا گیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کھاگ// بڈگام ضلع کے علاقہ کھاگ میں واقع پوشکر نامی گاو¿ں میں سنیچر کو یومِ آکاش کے موقع پر ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور مرحوم علی محمد آکاش کے محبوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت رنجور تلگامی نے انجام دی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حلقہ انتخاب ٹنگمرگ کے سرکردہ عوامی رضاکار شبیر احمد میر موجود تھے۔ تقریب کے دوران مرحوم علی محمد آکاش کے ادبی کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا انعقاد گلشن کلچرل فورم کشمیر نے کیا تھا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *