سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل متعلقہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں نیشنل پوشن ابھیان کی عمل آوری کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں سکیم کی موثر عمل آوری کے لئے مقررہ اہداف کو وقت پر مکمل کرنے سے متعلق امو رپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذکورہ سکیم کی عمل آوری میں محکمہ تعلیم کا اہم رول ہے۔انہوںنے سکیم کے تحت اہداف کو پورا کرنے کے لئے جانکاری پروگراموں کا اہتمام کرنے اوراہداف سے متعلق تازہ سروے کرانے کے احکامات دئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع سطحی کارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ اس مشن کی عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔سکیم کا مقصد 6سال تک کی عمر کے بچوں ،حاملہ خواتین کو مقوی غذا فرہم کرنا ہے۔