عظمی مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//منگل کو رام مندر کے عظیم الشان افتتاح کے بعد پوجا کے لیے بڑی بھیڑ جمع ہوئی، ایودھیا جانے والی تمام گاڑیوں اور پیدل عقیدت مندوں کے لیے داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔اتر پردیش پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 23 جنوری کو مندر میں بہت زیادہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ایودھیا دھام نہ آئیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام گاڑیوں کے راستوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور پیدل آنے والے عقیدت مندوں کو بھی ایودھیا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔پولیس نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہاکہ “ایودھیا جانے کا ارادہ رکھنے والے عقیدت مندوں سے عاجزی کے ساتھ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 23 جنوری کو بھاری بھیڑ کی وجہ سے نہ جائیں۔” بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ایودھیا کی طرف جانے والی تمام گاڑیوں کے راستوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور پیدل چلنے والے عقیدت مندوں کو بھی روکا جا رہا ہے ۔