عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
پیانگ یانگ// شمالی کوریائی عوام کی اکثریت مانتی ہے کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتین ہمارے سچے دوست ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر پوتین کو شمالی کوریائی عوام کا محبوب ترین لیڈر قرار دیا تھا۔ خبر میں مزید کہا گیا تھا کہ شمالی کوریائی حکومت اور ہماری عوام دوست صدر پوتین کا انتہائی والہانہ خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے ۔یاد رہے کہ صدر پوتین نے اپنا آخری دورہ شمالی کوریا سن 2000 میں کیا تھا جس میں انہوں نے کم جونگ اُن کے والد آنجہانی کم جونگ ال سے ملاقات کی تھی ۔اس دوران شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چوے سون ہوئی نے 16 جنوری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ اس دوران چوے سون ہوئی نے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوے سن نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی الگ سے ملاقات کی۔ سرگئی لاوروف نے پوتن کو ان کے درمیان ہونے والی اہم باتیں بتائیں۔ تاہمروس نے مزید باتوں کو ساجھا نہیں کیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے دوران شمالی کوریا کی وزیر چوے سن نے معاہدوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کی تعریف کی۔ یہ معاہدے گزشتہ سال ستمبر میں کم جونگ کے دورہ روس کے دوران کیے گئے تھے۔