پنے / چنئی سپر کنگ تنازعات کے سبب اپنا گھریلو میدان بدل جانے کے بعد جمعہ کو نئے گھریلو میدان پنے میں راجستھان رائلس کے خلاف پہلے مقابلے کے لئے اترے گی جہاں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے ٹیم کا فاتحانہ آغاز کا چیلنج ہو گا ۔ آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 کا دو بار خطاب جیت چکی چنئی تین میچوں میں دو جیت اور ہار کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔لیکن چنئی کے گھریلو میدان بدل جانے سے ٹیم کے سامنے اب پنے میں گھریلو میچوں کو کھیلنا اور یہاں کی نئی کنڈیشنز کو اپنانا ایک اور چیلنج کی طرح ہے ۔ بدعنوانی تنازعہ کی وجہ سے دو سال کی معطلی کے بعد ٹورنامنٹ میں واپسی کر رہی چنئی سپر کنگ نے 11 ویں ایڈیشن میں واحد میچ ہی گھریلو چیپوک اسٹیڈیم میں کھیلا اور ریاست میں کاویری تنازعہ کے وجہ سے اب باقی کے تمام گھریلو میچ وہ پنے میں ہی کھیلے گی۔اگرچہ ایک بات اچھی ہے کہ اسے پنے میں بھی اپنے گھریلو حامیوں کی کمی محسوس نہیں ہوگی جو اپنا سارا کام کاج چھوڑ کر بڑی تعداد میں چوتھے میچ کیلئے موجود رہیں گے ۔ چنئی سپر کنگ کے قریب 1000 شائقین کی یلو بریگیڈ ٹرین سے پنے پہنچ رہی ہے اور پنے کو اپنے رنگ میں رنگنے کے لیے تیار ہے ۔پرستار اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تو تیار ہیں لیکن اب ذمہ داری کپتان دھونی اور ان کی ٹیم کی رہے گی کہ وہ بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن کریں جنہیں اپنے گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب کے ہاتھوں قریبی میچ میں چار رن سے ہار کھانی پڑی تھی۔ چنئی نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پنجاب کے خلاف گزشتہ میچ میں وہ اچھی بلے بازی کے باوجود ہدف سے صرف چار رنز ہی پچھڑ گئی تھی اور 198 کے ہدف کے سامنے پانچ وکٹ پر 193 رن بنا کر میچ گنوا بیٹھی۔