عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کے پنڈی سروچن قتل کیس میں ضلع کی پولیس نے اس جرم میں ملوث چوتھے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔سرکاری بیان میں، پولیس نے کہا کہ 24 جولائی 2024 کو، ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 40/2024تھانہ ارنیا زیردفعہ109بی این ایس میں درج کیا گیا، جس میں ایک شخص جس کا نام جگدیش راج ولد منوہر لال ساکن پنڈی سروچن تھا، پر حملہ کیا گیا اور وحشیانہ طور پر زخمی، جو بعد میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے بعد چوتھے ملزم سوہن لال ولد پرکاش چند ساکن پنڈی سروچن، ارنیا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جن میںواقعہ میں ملوث شوہر، بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ان کی شناخت جگموہن ولد پرکاش چند، اس کی بیوی آشو دیوی اور بیٹا گرا رام ساکن پنڈی سروچن، ارنیا کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے تفتیش کے دوران فوری معاملے میں پہلے ہی دفعہ 103 بی این ایس کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل سیکشن 109 بی این ایس کے تحت تفتیش جاری تھی۔