سرینگر //حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کشمیری پنڈت اپنے وطن واپس لوٹ آئیں گے اور مسلمانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلیں گے۔ ہندوکے تہوار ہہرت پر کشمیری پنڈتوں کیلئے مبارک بادی کے اپنے پیغام میں میر واعظ عمر فاروق نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کشمیر پنڈت اپنے وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ میر واعظ نے ٹیوٹر پر اپنی تحریر میں لکھا ہے ’’ اُمید ہے کہ کشمیری پنڈت اپنے وطن واپس لوٹ آئیں گے اور یہاں مسلمانوں کے ساتھ مل جل کر رہیں گے۔