سرینگر// فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے پنڈتوں کے ایک وفد کو انہیں یقین دلایا کہ آزادی پسند قیادت ان کی وطن واپسی کے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ان کی آمدکا انتظار کررہے ہیں ۔اتوار کو پنڈتوں کے ایک وفد جس کی قیادت چمن لعل اور بنسی لعل کررہے تھے ،کے ساتھ بات کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی ریاست کے مالک اس کے پشتنی باشندے ہیں اور ریاست میں مختلف فرقوں کے درمیان صدیوں سے قائم بھائی چارہ دنیا میں مثالی رہا ہے ۔شبیر احمد شاہ نے بات چیت کے دوران پنڈت برادری کے وفد کومکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ ہم کشمیری پنڈتوں کی واپسی میں کیا رول نبھا سکتے ہیں ۔