سرینگر// سرینگر پارلیمانی نشست پر ہوئے انتخابات کے دوران مہاجر ووٹ 2فیصد شرح سے بھی کم برآمد ہوئے جبکہ مجموعی طور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد974رہی۔ مہاجر ووٹروں نے بھی بائیکاٹ کا ساتھ دیتے ہوئے سب سے کم یعنی2فیصد سے بھی کم ووٹ ڈالے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے مہاجر ووٹوں کی تعداد قریب72ہزار ہے،تاہم انہوں نے صرف974ووٹ ڈالے ۔ ڈالے گئے ووٹوں میں سے پی ڈی پی امیدوار کے حق میں703اورنیشنل کانفرنس امیدوار کے حق میں184ووٹ پڑے۔دیگراُمیدواروں میں سجادریشی نے23،بکرم سنگھ نے20،چیتن شرمانے5،غلام حسن ڈارنے4،فاروق احمدڈارنے5اورمعراج خورشیدنے مہاجرپنڈتوں کے7ووٹ حاصل کئے ۔ ان وٹوں میں سے22ووٹ نوٹا کے حق میں ڈالے گئے تھے۔ مہاجرپنڈت ووٹروں کیلئے جموں ،ادھم پور اورنئی دہلی میں خصوصی پولنگ مراکزقائم کئے گئے تھے۔