بانڈی پورہ+پلوامہ// بانڈی پورہ کے مضافات میں ایک پنچایتی ممبر، جو کانگریس کیساتھ وابستہ تھا، کو گولیاں مار دیں گئیں۔اشٹینگو علاقے میں شام کے وقت ساتھ بجکر پندرہ منٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بشیر احمد شیخ والد غلا م نبی شیخ نامی شخص کو گھر کے باہر گولی مار دی گئی جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو گیا۔مذکورہ شہری کو فوری طور پر بانڈی پورہ ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے سرینگر منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ پنچ تھا اور کانگریس کیساتھ وابستہ تھا۔وہ سات بچوں کا باپ ہے۔ادھرلاسی پورہ پلوامہ میں جنگجوئوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ تین جنگجو ایک آٹو میں جارہے تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس پر انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔