عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے 10جنوری سے6 ماہ کی مدت کے لیے یا اگلے حکم تک اپنے دائرہ اختیار کے تحت پنچایت حلقوں کے معاملات چلانے کے لیے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز(بی ڈی اوز)کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے یہ تقرریاں حلقہ پنچایتوںکی میعاد 9جنوری کو ختم ہونے اور اس بات پر مطمئن ہونے پر کی ہیں کہ پنچایتی حلقے فوری طور پر تشکیل نہیں دی جا سکتیں۔