سرینگر// وادی میںپنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںمنگل کو کپوارہ، بانڈی پورہ،بارہمولہ،گاندربل، اوراننت ناگ میں ہڑتال کے بیچ پولنگ ہوئی۔وادی میں 52.2 فی صد ووٹنگ درج کی گئی،جبکہ ریاست میں71.1 فیصد ووٹنگ کی شرح رہی۔منگل کو کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ وٹنگ کی شرح 69.7 ،جبکہ بارہمولہ میں سب سے کم 11.2 فی صد رہی۔ضلع کپواڑہ کے کلاروس ، مژھل ، راجوار،ضلع بانڈی پورہ کے گنستان اور نوگام ، بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ اور واگورہ ، گاندربل ضلع کے کنگن ، اننت ناگ اوربجبہاڑہ بلاکوں میں دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ منگل کو 58 سرپنچ نشستوں اور 179پنچ نشستوں پر انتخاب ہواجس میں بالترتیب152 اور407امیدوار میدان میںتھے۔سرپنچ نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 69ہزار 778 اور پنچ وارڈوں کیلئے 25ہزار 141 رائے دہندگان کی تعداد تھی۔اس مرحلے میں 68سرپنچ اور328 پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔بارہمولہ اور سنگرامہ بلاکوں میں
وسطی و جنوبی کشمیر
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ایک وارڈ کنگن کے32 پنچایتی حلقوں کے248پنچ وارڈوں میں منگل کو انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران17سر پنچ اور45پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔4سرپنچ نشستوں پر12امیدوار جبکہ3پنچ وارڈوں میں7امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ مجموعی طور پر5013سرپنچ ووٹروں اور643پنچ وارڈوں کے رائے دہندگان کیلئے34پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ200پنچ وارڈوں پر کوئی بھی امدوار کھڑا نہیں ہوا تھا،جبکہ11نشستوں پر بھی کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔ مجموعی طور پر1272ووٹ ڈالے گئے۔ گاندربل میں مجموعی طور پر 27.4 فی صد کی شرح سے ووٹ الے گئے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے2حلقوں اسلام آباد( اننت ناگ) اور بجہاڑہ کے54 پنچایتی حلقوں کے410 پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران12 سرپنچ اور34پنچ بلا مقابلہ کایامیاب قرار دیں گئے۔اس دوران7 سرپنچ نشستوں پر15امیدوار میدان میں تھے،جبکہ2پنچ نشستوں پر4امیدوار میدان میں تھے۔مجموعی طور پر58پولنگ مراکز پر سرپنچوں کیلئے12ہزار341اور پنچوں کی نشستوں پر461رائے دہندگان تھے۔ ذرائع کے مطابق35پنچ نشستوں اور374 سرپنچ وارڈوں پر کوئی بھی امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔مجموعی طور پر ایک فیصد کی شرح سے ووٹنگ ہوئی۔
شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے کپوارہ کے3بلاکوں کلاروس ، مژھل اور راجوار کے43پنچایتی حلقوں کے337پنچ وارڈوں میں انتخابات ہونا تھا،جس کے دوران13سرپنج اور156پنج بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے۔دوسرے مرحلے میں29 سرپنچ حلقوں پر71امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا،جہاں رائے دہندگان کی تعداد26ہزار900تھی،جبکہ128پنچ نشستوں پر273امیدوار میدان میں تھے،جہاں15ہزار476ووٹروں کو انکے سیاسی تقدیر کا فیصلہ کرنا تھا۔مجموعی طور پر رائے دہندگان کیلئے233پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا کپوارہ میں دن بھر پولنگ مراکز پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگی،جس کے دوران مجموعی طور پر 69.7 فی صد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔بانڈی پورہ کے2بلاکوں میں14پنچایتی حلقوں کے102پنچ وارڈوں میں انتخاب ہونا تھا،جس کے دوران2سرپنچ اور40پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔گنستان اور نوگام بلاکوں میں11سرپنچ نشستوں پر38امیدوار جبکہ46 پنچ نشستوں پر123امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔،جموعی طور پر81پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔بانڈی پورہ میں ووٹنگ کی شرح66.3 فی صد رہی۔ ذرائع کے مطابق گنستان میں5838ووٹوں میں2692جبکہ نوگام میں7707میں سے6376 رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔ بارہمولہ کے دو بلاکوں سنگرامہ اور واگورہ میں بھی چنائو ہونا تھے لیکن دونوں بلاکوں میں کوی پولنگ نہیں ہوئی۔واگورہ بلاک میں کل32پنچایتی حلقے ہیں۔جن میں سے9سر پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے،7پر الیکن ہوا ، جس کے لئے 16امیدوار میدان میں تھے جبکہ 16پنچ نشستیں خالی تھیں۔اس بلاک میں کل 266پنچ وارڈ ہیں۔جن میں سے 45بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 221وارڈ خالی رہے کیونکہ یہاں کسی نے اپنا فارم نہیں بھرا تھا۔سنگرامہ بلاک میں کل 15پنچایتی حلقے ہیں۔جن میں کل 129پنچ وارڈ ہیں۔ اس بلاک میں 7سرپنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 8سرپنچ نشستوں کیلئے کسی نے فارم نہیں بھرا تھا۔اسی طرح بلاک میں کل 129پنچ وارڈ ہیں ، جن میں3پنچ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 126پنچ وارڈ خالی رہے۔
راجوری پونچھ
دوسرے مرحلے کے تحت ہوئے انتخابات میں خطہ پیر پنچال میں پولنگ کی شرح 82.62فیصد رہی ۔خطے کے دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ کے چار بلاکوں لورن، منڈی ، لمیڑی اور سیوٹ میں دوسرے مرحلے میں چنائو ہوئے ۔اس دوران دونوں اضلاع میں پولنگ کا عمل پرامن طریقہ سے انجام پایااور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیںہوا۔راجوری ضلع میں پولنگ کی شرح 83.5فیصد رہی ۔ضلع کے دونوں بلاکوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے اور جہاں لمیڑی بلاک میں ووٹ پڑنے کی شرح 83.75فیصد رہی وہیں سیوٹ بلاک میں یہ شرح 83.41فیصد ریکارڈ کی گئی ۔سرحدی ضلع پونچھ کے دوبلاکوں میں مجموعی طور پر پولنگ کی شرح 81.7فیصد رہی ۔ راجوری کی طرح پونچھ کے دونوں بلاکوں میں بھی اسی فیصد سے زائد ووٹ پڑے ۔ الیکشن حکام کے مطابق منڈی میں 83فیصد جبکہ لورن میں 80فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔