Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پنچایتی وارڈ بندیوں میں ریزرویشن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاستی حکومت کی طرف سے پنچایتی و بلدیاتی چنائو کا اعلان کردیاگیاہے اور اب انتخابات کے عمل کو انجام دینے کیلئے ہر سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔تاہم اس حوالے سے مرتب کی گئی نئی وارڈ بندیوں اور فہرستوں میں کہیں کہیں لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس پر متعلقہ عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ان انتخابات میں درج ذیل طبقوں کیلئے کچھ وارڈوں کو مختص رکھاگیاہے لیکن اس عمل میں ہر جگہ انصاف سے کام نہیں لیاگیا اور کچھ ایسے وارڈ بھی مخصوص زمروںکیلئے مختص کردیئے گئے ہیں جن میں اکثریت دوسرے طبقوںکے لوگوں کی ہے ۔یہ معاملہ خطہ پیر پنچال میں زیادہ پریشانی کا باعث بناہواہے جہاں لوگ غیر منصفانہ طور پر کی گئی وارڈ بندی کے خلاف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور انہی وجوہات کی بناپر اس خطے کا سماج پہلے سے ہی تقسیم درتقسیم ہو چکا ہے ۔ حال ہی میں اس معاملے پر تھنہ منڈی میں احتجاج بھی کیاگیا جہاں دو ایسے وارڈوں کوایک مخصوص زمرے کیلئے مختص کردیاگیاہے جن میں دوسرے طبقہ کے رائے دہندگان کی تعداد بہت زیادہ بتائی جارہی ہے ۔تھنہ منڈی قصبہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے حقوق پر شب خون ماراگیاہے اور وارڈ مختص کرکے ان سے حق رائے دہی ہی چھین لیاگیاہے ۔مقامی لوگ اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وہ کبھی ایک تو کبھی دوسرے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔اسی طرح سے پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مرہوٹ گائوں کے لوگوں نے بھی ایسی ہی شکایات کی ہیں جن کے مطابق دو ایسے وارڈمخصوس طبقہ کیلئے مختص کردیئے گئے لیکن وہاں اس طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کا  کوئی ووٹ ہی نہیں ۔مرہوٹ کے لوگ بھی انصاف کیلئے کبھی ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ تو کبھی ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں اور کبھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے چکر کاٹتے پھر رہے ہیں ۔بے تکے طور پر کی گئی حد بندی کی شکایات کئی دیگر علاقوں سے بھی موصول ہورہی ہیں اور شکایت کرنے والے لوگوں کی کہیں کوئی سنوائی نہیںہورہی جنہیں ضلع سطح سے صوبائی سطح اور پھر صوبائی سطح سے سیول سیکریٹریٹ کے طواف کروائے جارہے ہیں ۔انتخابات سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا ہمیشہ ہی کرناپڑتاہے جس سے ان انتخابات کے صاف و شفا ف طریقہ سے انعقاد کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے ۔ان سب پریشانیوں کی اصل وجہ سیاسی طور پر مفادات کا حصول ہوتاہے اور اسی چکر میں ووٹوں کی تعداد میں کمی یا زیادتی دکھائی جاتی ہے ۔ووٹ کم زیادہ کئے جانے کا کوئی دوسرا نقصان ہویا نہ ہو لیکن سب سے بڑا نقصان ایک وارڈ کی سطح پر ہر دو طبقوں کے درمیان خلیج پیدا ہوجاناہے جو پھر آگے جاکر مزید گہری ہوجاتی ہے ۔اس طرح سے متعلقہ ملازمین کی جانے انجانے میں غلطیاں اور سیاسی کھیل سے سماج بری طرح سے تقسیم ہوکر رہ جاتاہے جو تشویشناک بات ہے۔2011کے پنچایتی انتخابات کے دوران بھی اس بات کا مشاہدہ کیاجاچکاہے کہ انہی معاملات کی بناپر گھر گھر میں لڑائیاں اور جھگڑے ہوئے اور بھائی بھائی بن کر رہنے والوں میں دوریاں بڑھ گئیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل ہی تمام تر غلطیوں کا تدارک کرلیاجائے تاکہ عوام کا جمہوری اصولوں پر اعتماد پر باقی رہے اور دوطبقے پنچ و سرپنچ کے چنائو کیلئے آپس میں دست و گریبان بھی نہ ہوں ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?