عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ریاستی الیکشن کمیشن نے پیر کو پنچایتی انتخابی فہرست 2025 کی تازہ کاری کے سلسلے میں نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا ہے۔اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمشنر، بی آر شرما کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی شدہ تاریخوں کے مطابق، دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لیے فارموں کی پنچنگ (جمعرات)26دسمبرکو کی جائے گی، دعوئوں اور اعتراضات کو نمٹانے کی تاریخ 6جنوری مقرر کی گئی ہے۔جبکہ حتمی انتخابی فہرست20جنوری 2025 کی اشاعت پر کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمیشن کو مختلف اضلاع سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ دعوئوں اور اعتراضات کی پنچنگ کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ بڑی تعداد میں فارم(دعوے اور اعتراضات) موصول ہوئے ہیں اور ان کی پنچنگ ابھی تک زیر التوا ہے۔