سرینگر//ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا نے ریاست میں پنچایتی انتخابات 2018 کے چوتھے مرحلے کی نوٹیفکیشن جاری کی ۔یہ نوٹیفکیشن کشمیر صوبے کے کپواڑہ ضلع کے ماور اور قلم آباد ، بانڈی پورہ ضلع کے بانڈی پورہ حلقے ، بارہمولہ کے بجہامہ ، وائیلو اور سنگھ پورہ ، بڈگام ضلع کے بیروہ اور وترہیل ،پلوامہ ضلع کے آری پل اور پلوامہ ، شوپیاں ضلع کے شوپیاں حلقے ، کولگام کے کنڈ ، اننت ناگ کے اچھہ بل ، قاضی گنڈ ، ویسو ، شانگس اور چھترگل پنچایتی حلقوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ا س مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 8؍ نومبر 2018ء ( جمعرات) جبکہ کاغذات کی جانچ 9؍ نومبر 2018ء ( جمعہ) کو ہوگی۔نامزدگیاں 12نومبر 2018ء ( سوموار ) تک واپس لی جاسکتی ہیں اور ضرورت پڑنے کی صورت میں ووٹنگ کا عمل 27؍ نومبر 2018( منگل وار) کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوگا جبکہ ووٹ شماری بھی اسی روز ہوگی۔