سرینگر/رواں پنچایتی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں منگل کو جموں کشمیر میں پر امن ماحول میں ووٹ ڈالے گئے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ ریاست میں کل ملاکر 75.8فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ وادی کشمیر میں ووٹ ڈالنے کی شرح30.3فیصد درج کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق وادی میں سب سے زیادہ ضلع کپوارہ میں پولنگ ریکارڈ کی گئی جہاں کل ملاکر44.9فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
صوبہ جموں میں ووٹنگ شرح 86.5فیصد درج کی گئی جبکہ صوبے کے پونچھ ضلع میں سب سے زیادہ86.5فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
ریاست بھر میں آج منعقد ہونے والے پنچائتی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران 2714 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوئی جن میں سے کشمیر صوبے کے576 اور جموں صوبے کے 2138 پولنگ مراکز شامل تھے ۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور یہ دو بجے تک جاری رہا۔