سرینگر//ریاستی سر کار کی اہم اکائی پی ڈی پی نے پنچایتی انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی تاخیر سے صاف انکار کرتے ہو ئے کہا کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات اپنے وقت پر منعقد کئے جائیں گے اور ان انتخابات کا کامیاب انعقاد اور اس میں بھاری شر کت کو یقینی بنانے کے لئے کو ششیں جاری ہیں۔پی ڈی پی کے ترجمان رفیع احمد میر نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کا انعقاد وقت پر کر نا حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے اور کسی بھی صورت میں ان انتخابات میں تاخیر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تاہم ان انتخابات کو کامیاب اور ان میں عوام کی بھاری شر کت کو یقینی بناناے کے لئے کو ششیں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ کچھ خد شات درپیش ہیں لیکن انہیں دور کر نے کے لئے کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کا کامیاب انعقاد اور اس میں عوام کی بھاری شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کئی پہلو زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد سے ریاست میں جمہوری ادارے اور مضبوط ہو نگے جس کا سیدھا فائدہ ریاستی عوام کو پہنچے گا ۔محمد رفیع میر نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لے کر ان انتخابات کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس میں عوام کی بھاری شرکت ممکن ہو ۔انہوں نے ان خبروں کی تر دید کی کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہو گیاور اس قسم کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا اور نہ ہی زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کا کامیاب انعقاد حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے۔