جموں//پنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے دوران آج کشمیر صوبے کے 550 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوگی۔سی ای او جے اینڈ کے شالین کابرا کے مطابق آٹھویں مرحلے میں ریاست میں 331 سرپنچ اور 2007 پنچ حلقوں کیلئے 6340 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ 43 سرپنچوں اور681 پنچوں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں مرحلے کے دوران 515121 ووٹر سرپنچ حلقوں اور 419775 ووٹر پنچ حلقوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔
چنائو علاقوں میں ہڑتال کی جائے:مشترکہ قیادت
نیوز ڈیسک
سرینگر //مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروقاور محمد یاسین ملک نے عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی کہ وہ رواںپنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے موقعہ پر8 دسمبر بروزسنیچر کو ہائیہامہ، کپوارہ، حاجن، نادی ہل، نارواو، بونیار، قمرواری، بی کے پورہ، نارہ بل،یچھہ گوز، پانپور، امام صاحب، کیموہ کولگام میںمکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں ۔