اننت ناگ//ضلع چناﺅ آفیسر اننت ناگ کی اطلاع کے مطابق پنچایت چناﺅ 2018کیلئے ریٹرننگ اوراسسٹنٹ افسرا ن کو 9، 10، 15، 16، 21 اور 22جنوری 2018ءکو تربیت فراہم کی جائے گی۔ سیریل نمبر ایک سے 300 کے تحت آنے والے آر اووز اور اے آر اووز کو 9،15اور21کو جب کہ سیریل نمبر301سے546کے تحت آنے والے آر اووز اوراے آر اووز کو 10، 16 اور 22 جنوری 2018ءکو تربیت دی جائے گی۔چنانچہ اُن متعلقہ آفیسران ،جنہیںآر اووز اور اے آر اووز کے تحت نامزد کی گیا ہے کو مطلع کیاجارہا ہے کہ مقررہ تاریخوں کے روز تربیتی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں صبح ساڑھے 10بجے سے شام 4بجے تک حاضر رہیں۔