جموں//13 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے پیش نظرپنون کشمیر نے یہاں پریس کلب جموں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت پنن کشمیر کے صدراشونی کمار چرنگو کر رہے تھے۔جن دیگر لیڈروں نے اس احتجاج میں شرکت کی ان میںاشوک کھجوریہ ایم ایل سی،آر کے بٹ صدر یوتھاے آئی کے ایس،چاند جی بٹ صدر بی جے پی ڈسپلیسڈضلع یونٹ،چندر موہن شرماکنوینرتوی بچائو اندولن،وریندر رینہ قومی ترجمان پی کے،وریندر کول آرگنائزنگ سیکرٹری،وجے قاضی سیکرٹری، پلکیت چرنگو،جموں یونیورسٹی اے بی وی پی صدرسمیر بٹ،کنوینر پنن کشمیر یوتھ،ایم این گاندرو،لوکیش گوندی، ایم ایل رینہ،موہن لال ، منوج ہنڈو،پی کے بھان ، کے کے کول اور راکیش ٹکو شامل ہیں۔۱۳ جولائی کو ہر سال یوم شہدا کے طور پر منانے کے لئے مقررین نے ریاستی سرکار کی سخت سرزنش کی۔چرنگو نے کہا کہ کشمیری پنڈت ۱۳ جولائی کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔