جموں//”بھارت چھوڑوتحریک“ کی 75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں پنن کشمیر کی ایگزیکٹیوکونسل کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت اشونی کمار چرنگوصدرپنن کشمیر نے کی۔ اس موقعہ پر پروفیسرایم ایل رینہ چیئرمین سیاسی امورکمیٹی ،وریندر رینہ قومی ترجمان پنن کشمیر، جے ایل کول نائب صدر دویندرکول ، آرگنائزنگ سیکریٹری این ایم گدرو خزانچی وجے قاضی سیکریٹری اورسمیربٹ کنوینر پنن کشمیر یوتھ بھی موجودتھے۔ اشونی کمار نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں 9اگست کوخصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی روزبرطانوی حکمرانوں کوبھارت چھوڑ دو کی کال دی گئی تھی اوراس روز کرویامرو کانعرہ بھی دیاگیاتھا اورپنن کشمیراس مبارک موقعہ پرملک کے عوام کومبارکباد پیش کرتاہے ۔ انہوں نے دفعہ 370 کوختم کرنے کامطالبہ کیا۔ وریندررینہ نے ایک خصوصی کرائمز ٹریبونل قائم کرنے کامطالبہ کیا تاکہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کی تحقیقات کی جاسکے اورقصورواروں کو سزامل سکے۔انہوں نے این آئی اے کی کارکردگی کوسراہا۔