حسین محتشم
پونچھ//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بیوائوں، معذور اور بزرگ افراد کی پنشن واگزارکئے جانے میں تاخیر کو لیکر سماجی کارکن عبدالرشید شاہپوری نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد کو پہلے ویریفکیشن کے نام پر لائنوں میں کھڑا کیاگیا اور اب چار پانچ ماہ سے انکی پنشن میں تاخیر کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے پاس سرکاری پنشن کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں جس سے وہ اپنی ضروریاتِ زندگی پورا کر سکیں لیکن افسوس کہ مذکورہ افراد کی بے بسی و لاچاری کا مرکزی سرکار ، موجودہ جموں کشمیر سرکار و ایل جی انتظامیہ نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی و اسمبلی انتخابات میں مذکورہ افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن افسوس کہ کسی نے بھی مذکورہ افراد کے مطالبات پر غور نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے بھی پنشن میں بڑھوتی کے وعدے کئے تھے لیکن وہ بھی ابھی تک پورے نہیں کئے گئے۔انہوں نے مرکزی سرکار، موجودہ جموں کشمیر سرکار و ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ انکے مطالبات کو جلد پورا کریں ، پنشن میں بڑھوتی کے علاوہ وقت پر پنشن کی واگزاری کریں تاکہ مذکورہ افراد اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کر سکیں اور اپنااور اپنے کنبہ کا پیٹ بھر سکیں۔