عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں کشمیر پنشنرس ویلفیئر فیڈریشن کے ایک اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ23جولائی کو فیڈریشن تمام متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یاداشت پیش کریں گے۔نثار علی میر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ پنشنروں کو تقسیم کرنے کا قانون واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے نام کھلا مکتوب متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پیش کیا جائے گا۔ پنشنروں نے میڈیکل الائونس کو ماہوار300روپے سے بڑا کر ایک ہزار روپے کرنے کے علاوہ یکم جنوری 2025سیواجب الاداا مہنگائی بھتہ کو واگزار کرنے اور سبکدوش ملازمین کے حق میں گریجوٹی اور دیگر مرعات کو واگزار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جموں کشمیر انڈسٹرئز کے سبکدوش ملازمین کے حق میں واجب الادا بقایا جات،لیو سیلری اور دیگر مرعات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس کے دوران آنجہانی سمپت پرکاش ان کی اہلیہ دھورا سمپت پرکاش اور پیر شمس الدین کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت ادا کیا گیا۔آنجہانی سمپت پرکاش کے فرزند لینین کاندو کو فیڈریشن کا سرپرست اعلیٰ نامزد کیا گیا۔