عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کی حکومت نے پنشنرز کو جیون پرمان اور آدھار فیس آر ڈی موبائل ایپس کے ذریعے ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 4.0 شروع کی ہے۔عوامی شکایات پر پنشنروں کے تعاون سے اس مہم کا مقصد پنشن سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنانا اور خزانے اور بینکوں تک آنے کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔جموں و کشمیر میں فی الوقت 2.5لاکھ پنشنرز ہیں لیکن ابھی تک ای ایپ پر صرف 4500رجسٹر ہیں،جو ڈیجیٹل طریقے سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہیں۔ان ایپس کو موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد بائیو میٹرک تصدیق ہوگی اور بنکوں کے چکر لگانے کا عمل محدود ہوجائیگا۔جے کے بینک کی جانب سے پورے جموں و کشمیر عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جو گھر گھر جاکر پنشنرز کو موبایل ایپ انسٹال کرنے میں مدد کریں گے۔