بانہال // تحصیل اکڑال ، پوگل پرستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف محکموں سے سبکدوش ہوئے ملازمین نے پنشنرز سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سماج میں بڑھتی بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ کے علاوہ پنشنروں کے مسائل کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
مختلف سرکاری محکموں سے سبکدوش ہوئے ملازمین کی اس انجمن کی میٹنگ زیر صدارت ریٹائرڈ ماسٹر حاجی الف الدین ملک کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں ریٹائرڈ ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس بات کا عزم کیا گیا کہ پنشنرز سوشل ویلفیئر ایسو سی ایشن تحصیل پوگل پرستان سماجی برائیوں کے علاوہ سبکدوش ہوئے ملازمین کے حقوق کیلئے جد وجہد کرے گی۔ اس میٹنگ میں صدر حاجی الف الدین ملک نے موقع پر ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں سابقہ فوجی کیپٹن تارا چند کو چیئرمین ، ریٹائرڈ ماسٹر عبدالرحمان بالی کو نائب صدر ، نذیر احمد ملک اے ایس آئی کو سیکریٹری ، ماسٹر عبدالرشید گنائی کو نائب سیکریٹری ، نذیر احمد کٹوچ کو خزانچی ، باہر احمد سابقہ نائب تحصیلدار کو نائب خزانچی اور ماسٹر الف الدین کو با اتفاق رائے محاسب مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر دھرم سنگھ ، بہار احمد ، ثنا اللہ ، گیان چند ، ماسٹر عبدالرحمان گنائی ، رسیلا رام ، شمس الدین ملک ، حاجی بشیر احمد کتوچ ، بشیر احمد رونیال سابقہ ہیڈ ماسڑ ، جے سنگھ ، امر سنگھ ، بشیر احمد وانی ، عبدالصمد شیخ ، ماسٹر کرشن سنگھ بالی ، محمد اسحاق بالی کو پنشنرز ایسوسی ایشن کا صلاحکار مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پنشنروں کو درپیش مختلف مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا اور انہیں حل کرنے کیلئے معاملہ اعلی حکام کی نوٹس میں لانے کا فیصلہ لیا گیا۔