ترال//اونتی پورہ میں بنک گارڑ نے بہادری کا مظاہرہ کر کے جموں کشمیر بنک کے ایک برانچ کولوٹنے سے بچا لیا ہے جبکہ ترال میں چوروں نے ایک دکان سے نقدی اور زیورات اڑا لئے ہیں ۔جنوبی کشمیر کے پنز گام اونتی پورہ میں قائم جموں کشمیر بنک کی ایک شاخ کو نا معلوم افراد نے دوران شب لوٹنے کی کوشش کی تاہم بنک کے نزدیک ایک کمرے میںشاخ کی حفاظت پر مامور(ہونسٹ پرایئوٹ سیکورٹی کمپنی) کے ایک اہلکار نے کمپنی کے سپروائز اور پولیس کو مطلع کیا جہاں اونتی پورہ پولیس نے فوری طور جائے واردات پر پہنچ کر بنک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی تاہم چوروں نے فرار ہونے کے دوران بنک کے ملازم کا لیپ ٹاپ اپنے ہی ساتھ لیا ۔ سیکورٹی کمپنی کے ایک افسر نے شام دیر گے نمائندے کو بتایا اگر چہ اہلکار کی رات ڈیوٹی نہیں ہوتی ہے تاہم اس کے باوجود بھی انہوںنے بہادری کا مظاہرہ کر کے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ہے ۔ انہوں اہلکار کی شاباشی دے کر انہیںمبارک باد پیش کی ۔ترال قصبے سے تین کلومیٹر دور ہرد میر علاقے میں چوروں نے دوران شب آکاش مجید ولد عبد امجید بٹ کے دکان کا شٹر توڑ دکان سے ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی ساز و سامان اور نقدی چرا کر فرار ہوئے ۔ واضح رہے گزشتہ روز املر علاقے میں چوروں نے دن دھاڑے ایک مکان پر ڈھاکہ ڈاکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لے تھے۔