سری نگر// پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے سلسلے میںڈپٹی کمشنرسری نگر، محمد اعجااز اسد نے بدھ کو ضلع سری نگر کے مضافات میںپنزی نارہ کاوسیع دورہ کیا اور ہفتہ وار بلاک دیوس کے تحت عوامی شکایات کے ازالے اور آگاہی کیمپ کی صدارت کی۔ کیمپ کے دوران، مقامی ڈی ڈی سی ممبران، پی آر آئی کے نمائندوں، عوامی وفود اور متعدد افراد نے ڈی سی کے سامنے مختلف مسائل اور مطالبات پیش کیے۔ ڈی سی نے شکایات ازالہ کیمپ کے دوران موجود متعلقہ ضلعی افسران سے موقع پر ہی جواب طلب کیا اورمتعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کے لیے موقع پر ہی ہدایات بھی دیں۔ ڈی سی نے علاقے میں جاری کئی ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جس میں پرائمری ہیلتھ سنٹر، مجگنڈ کے لیے 1.50 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی عمارت کی تعمیر شامل ہے۔اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔پنچایت راج اداروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنچایت راج اداروں کو مضبوط بنا کر لوگوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مقامی علاقوں کے تمام ترقیاتی منصوبے تیار کر سکیں اور زمینی سطح پر ان کے نفاذ اور عملدرآمد کی نگرانی کریں۔
’میرا ووٹ میرا مستقبل‘ | انتخابی فہرستوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
سری نگر//ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بھی ہیں، نے کل یہاں ایک میٹنگ میں انتخابی فہرستوں کی صورتحال اور ووٹر بیداری کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انتخابی فہرستوں کی پیشرفت اور صحت کے متعدد پیرامیٹرز ،دعووں اور اعتراضات کے نمٹانے کی صورتحال، ڈیموگرافک مماثل اندراجات، تصویر سے ملتی جلتی اندراجات، انتخابی فہرستوں کی تصویری کوریج، منطقی غلطیاں اور سٹیٹس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے حال ہی میں شروع کیے گئے ووٹر بیداری مقابلہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مختلف زمروں کے تحت مقابلے میں شرکت کو بڑھانے کے لیے "میرا ووٹ میرا مستقبل-ایک ووٹ کی طاقت" کے مقابلے میں شرکت کو بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ "میرا ووٹ میرا مستقبل ہے: ایک ووٹ کی طاقت" کے عنوان سے ایک ووٹر بیداری مقابلہ شروع کیا گیا ہے جونہ صرف بڑے پیمانے پر تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا بلکہ ووٹر بیداری کے لیے قیمتی آئیڈیاز بھی پیدا کرے گا۔میٹنگ میں دیگر کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر فضل الحسیب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سندیپ سنگھ بالی، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسروں، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسروںاور نوڈل آفیسر ایس وی ای پی پی نے شرکت کی۔