سرینگر//ضلع سرینگر میں سرکاری اراضی کو ناجائز تجاوزات اورقبضے سے چھڑانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے پنزی نارہ اوربٹہ مالو میں کارروائی کی گئی جس کے دوران سرسید آباد بٹہ مالو میں 1.2کنال اراضی اورپنزی نارہ شالہ ٹینگ میں 15مرلہ اراضی کو ناجائز تجاوزات سے چھڑالیا گیا۔یہ کاروائی سرینگر میونسپل کارپوریشن اورمحکمہ مال کی انفورسمنٹ ونگس کی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی کارروائی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہڑپ کی گئی ساری اراضی کو چھڑایا نہیں جاتا۔انہوںنے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔