سرینگر//بلاک دربار دن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرینگرنے سرینگر کے مضافات پنزی نار میں عوامی دربار کاانعقاد کیا ۔عوامی دربارمیں لوگوں کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔دربار میں تحصیلدارشالہ ٹینگ،مقامی بی ڈی سی وڈی ڈی سی ممبران بھی موجودتھے۔اس دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو متعددمطالبات پیش کئے جن میں سڑکوں پرتارکول بچھانے،صحت سہولیات میں بہتری،پانی اور بجلی کی بلاخلل سپلائی ،بینک اے ٹی ایم کی سہولیات،اورنوجوانوں کیلئے کھیل میدان اوربزرگوں کے پنشن اورمحکمہ مال کی دستاویزات سے متعلق معاملات شامل ہیں۔لوگوں کے مطالبات سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے موقعہ پرہی ضلع افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے اقدام کئے جائیں۔انہوں نے پنزی نار کے لوگوں کو یقین دلایاکہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے تمام جائز مطالبات اور مانگوں کوترجیحی طور متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایاجائے گا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے میٹنگوں کو منعقد کرنے کا مقصد موقعہ پر ہی عوامی شکایات سے جانکاری حاصل کرکے ان کے ازالے کے اقدام کرناہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کئی ماہ قبل کے عوامی دربار کے بعد سے اب تک علاقے میں 2.50کروڑروپے کے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔اسی طرح دیہی بہبود شعبے میں 71کامو ں کو 1کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیاگیا۔